کچھی میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

324

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بولان کچھی کے علاقے روستم کے مقام پر سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری کمپنی ایف ڈبلیو او کے تعمیراتی سائٹ پر بارودی سرنگ نصب کرکے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سرکاری کاموں سے دور رہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔