کولواہ میں جانبحق دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی

410

کیچ سول سوسائٹی کے رہنما گلزار دوست بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ کولواہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی اس وقت بھی دو لاشیں سول ہسپتال میں رکھے ہیں جو ناقابل شناخت و خراب حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان والے بھی لینے نہیں آئے ہیں جس کے باعث ہم انہیں مجبوراً دفن کریں گے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ و ڈرون حملے میں دس افراد جانبحق ہوئے تھے۔

جنکی میتیں تربت ہسپتال منتقل کی گی تھی جن میں سے 7 کی شناخت ہوگئی جبکہ 2 نعشیں شناخت کے لیے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں اور ابتک انکی شناخت نہیں ہوسکی ہیں-

شناخت کی گئی لاشوں میں عبدالصمد ولد محمد حسین سکنہ کولواہ، جاوید جلال ولد محمد عثمان سکنہ بالگتر، رحم دل ولد عبدالوہاب سکنہ ہوشاپ، نواز ولد سبزل سکنہ بلیدہ، حارث ولد غلام علی سکنہ بالگتر، شعیب ولد میاہ سکنہ کولواہ، اور جلیل شیر ولد شیر محمد سکنہ سند بازار ہوشاپ شامل ہیں۔

شناخت ہونے والے افراد کی میتیں ان کے لواحقین نے لیکر آبائی علاقوں میں تدفین کردی ہے۔