بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات اور کیچ میں فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے کولواہ اور قلات شہر میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پہلا حملہ گذشتہ روز تین بجے کے قریب کولواہ میں کڈ ہوٹل کے مقام پر کیا، جہاں سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملے میں دشمن فوج کے گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات شہر میں قابض فوج کے میس کے رہائشی کوارٹر کے داخلے دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔