کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔

372

بلوچستان میں اتوار کو بم دھماکوں کے مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے کوئٹہ شہر کی حساس عمارتوں اور مقامات کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے شہر میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے-

اسی طرح بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس، ایف سی سمیت سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا جبکہ چھوٹے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی مقاما ت پر بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

یاد رہے آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دس کے قریب بم حملوں میں فورسز اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، حب، گوادر، کیچ، خضدار، کوہلو، زامران، میں 18 کے قریب حملے ہوئے ہیں-

آج متعدد حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کئے گئے تاہم اب تک کئی دیگر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے-