کوئٹہ: حملوں کے پیش نظر پولیس کو اہم حفاظتی ہدایات جاری

252

بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لئے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ کا استعمال لازم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پولیس اہلکاروں کےلیے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔

حکام کے مطابق ڈیوٹی پر آتے اور جاتے ہوئے کسی بھی مقام پر حملہ ہو سکتا ہے، اہلکار کو ہر صورت اپنی حفاظت یقینی بنانا ہوگی، پولیس کمانڈر انتہائی ایمر جنسی کی صورت میں پولیس اسکوارڈ کو موو کریں، موومنٹ سے پہلے ایریا کا جائزہ لینے سمیت اسلحہ لوڈ رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر آتے اور جاتے پولیس اہلکار متبادل روٹ کا استعمال کریں گے ، دوران ڈیوٹی جوان ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا نہیں کھائیں گے، آر آر جی اور ایلیٹ فورس زیادہ سے زیادہ گشت کریں گے اور بلوچستان کانسٹیبلری کی موومنٹ کے دوران دونوں فورسز الرٹ رہیں گی۔