کوئٹہ اور کیچ سے دو افراد حراست بعد لاپتہ

258

بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوئٹہ سے ضعیف العمر شخص سمیت دو افراد کو پاکستان فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کو پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے مند گوبرد اور کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نور خان سکنہ ہوشاپ اور شکاری پیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں نور خان کمپیوٹر سائنس کا طالب ہے اور اس وقت کوئٹہ میں اپنے پڑھائی کے غرض سے وہاں مقیم تھے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہیں۔