کابل میں پاکستانی سفارخانے پر مسلح حملہ، گارڈ زخمی

398

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان  کے سفارت خانے پر مسلح حملے میں پاکستانی سفارتی حکام کو نشانہ بنای گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈ کو تین گولیاں لگی ہیں اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں کندھار میں قائم پاکستان کے قونصل خانے نے قونصل خانے کو بند کرنے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس کو بعدازاں ہذف کردیا گیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ قونصل خانے کی اکاونٹ کو ہیک کیا گیا تھا۔