ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر میرٹ کی پامالی کا نوٹس لیا جائے – بی ایس او

275

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر میرٹ کی پامالی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن و متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کرکے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت اعلیٰ عہدوں پر غیر سنجیدہ اور کرپٹ لوگوں کو تعینات کرکے برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر میرٹ کی پامالی عروج پر ہے۔ پنجاب و دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں کے سیٹوں میں بلوچستان کے چند اضلاع کے مخصوص امیدواروں کے علاوہ بلوچ اکثریت علاقوں کے طالبعلموں کو داخلہ نا دینا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں کچھ سیٹوں کو خرد برد کرکے میرٹ کے برعکس سلیکشن کررہے ہیں جسے بی ایس او یکسر مسترد کرتی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی ناقابل برداشت عمل ہے۔ ڈائیکٹیوریٹ آف بلوچستان میں موجود چند ذمہ داران غیرمنصفانہ طور پر من پسند امیدواروں کی سلیکشن کرکے میرٹ کی پامالی کررہے ہیں۔ تنظیم سیکریٹری ہائیرایجوکیشن سمیت متعلقہ حکام سے ان لوگوں کے خلاف شفاف تحقیات کا مطالبہ کرتی ہے۔

آخر میں انھوں نے کہا ہے کہ مخصوص تعلیمی نشستوں پر اگر طلباء کی حق تلفی کو روکھا نہیں گیا تو ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان کی دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔