چھٹیاں گذارنے والے دو طالبعلم خضدار سے جبری لاپتہ

376

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے طالب علموں کی شناخت سراج نور ولد نور محمد ساکن اسپکنری اور محمد عارف ولد گاجیان ساکن سرّیج گریشگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں لاء ڈپیارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے جبکہ محمد عارف نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے 2022 میں مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں طالب علموں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لیا ہے جب وہ اپنے آبائی علاقے میں چھٹیاں گزارنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔
: