چمن: افغان و پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ، سات افراد ہلاک، تیس کے قریب زخمی

524

چمن کے علاقے ڈیورنڈ لائن پر افغان فورسز اور پاکستانی فوج کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔ ابتک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوران جھڑپ سات افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی حکام الزام عائد کررہے ہیں کہ جھڑپ کی شروعات افغان فورسز کی جانب سے عوامی آبادی پر گولہ باری کے بعد سے شروع ہوئی ہے جبکہ افغان حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زخمی اور زمین پہ پڑے لاشوں کی تصاویر وائرل ہیں، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے مزید افغان فورسز کی نفری کو بھی جاہ وقوعہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سول اسپتال چمن میں اب تک سات لاشوں اور چوبیس زخمیوں کو منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دونوں جانب حالت کشیدگی ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 13 نومبر کو افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فورسز اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ ماہ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پاکستانی حکام نے الزام عائد پاکستانی فورسز پر افغان طالبان اہلکار نے حملہ کیا تھا جبکہ افغان حکام کے مطابق حملہ آور طالبان کے بھیس میں تھا جس کی تلاش جاری ہے۔