پیرس: کرد ثقافتی مرکز پرفائرنگ، چار افراد ہلاک

210

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے ایک مرکزی علاقے میں جمعے کو فائرنگ کے ایک واقعے میں تین چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کی تصدیق پیرس میں استغاثہ کے دفتر نے کی ہے۔

 جمعہ 23 دسمبر کوپیرس کی ایک مرکزی ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیرس میں استغاثہ کے دفتر نے جمعہ کو واقعے کے کچھ دیر بعد ایک بیان میں کہا کہ اس فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والا شخص ایک مقامی شہری ہے۔

فرانسیسی اخبار ‘لے پاریزیاں‘ کے مطابق یہ فرانسیسی شہری پہلے ایک مہاجر کیمپ پر حملہ کر چُکا ہے۔ مذکورہ مہاجر کیمپ پر اس نے کرپان سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا۔ یہ شخص رواں ماہ یعنی دسمبر کے وسط میں ہی جیل سے باہر آیا تھا اور عدالتی نگرانی میں تھا۔ 

مبینہ حملہ آور نے پیرس شہر کے دسویں ضلعے میں ایک مارکیٹ میں گولیاں چلائیں جس میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کی خاتون میئرآلیگزانڈرا کورڈیبا کے مطابق اس حملہ آور نے ایک کرد کمیونٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ ایک ریستوراں اور سڑک کے پار قائم ایک ہیئرسیلون پر بھی فائرنگ کی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔