پنجگور: مسلح جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

693

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم گوش میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام فاروق ولد رحیم بخش سکنہ پروم کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پہلے مسلح تنظیم لشکر بلوچستان سے تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوچکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے سرنڈر کے بعد مذکورہ شخص باقاعدہ سرکاری حمایت یافتہ گروہ، جس کو حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں، کا اہم رکن تھا۔

تاہم گذشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔