پنجگور: فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی ہلاک

611

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب کے رہائشی شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسماعیل ولد اللہ ڈتہ سکنہ چاہ پپلی والا لودھراں پنجاب کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کالج روڑ پر واقع نائی کی دکان چلا رہا تھا جو قریبی گیٹ سے پانی لینے کیلئے گیا تھا اور پانی لیکر آرہا تھا کہ انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔