پنجگور: ایک شخص جبری لاپتہ، آواران میں فورسز کا مکینوں پر تشدد

319

پاکستانی فورسز نے پنجگور سے ایک شخص کو حراست کو لینےکے بعد لاپتہ کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق پنجگور تسپ سے قاسم ولد خلیل احمد کو جمعرات کے روز دوپہر کے وقت فرنٹیئر کور ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد سے قاسم منظر عام پر نہیں آسکا ہے-

دوسری جانب فورسز نے آج آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود دلمراد اور لکو نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا-

فورسز کے تشدد سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں علاقہ مکینوں نے اسپتال منتقل کردیا-

واضح رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں طالب علم سمیت 7 افراد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے، جن میں پنجگور سے تین اور خضدار سے دو اور قلات سے ایک شخص شامل ہے جبکہ آج ہی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ سے حبیب ولد گہرام نامی شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا-

جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں جاری ہے بلوچستان کے سیاسیی تنظیمیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو روکنے اور لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔