نوشکی: 54 بچوں کا والدانتقال کرگیا

1017

54 بچوں کے والد نوشکی کے رہائشی عبدالمجید مینگل انتقال کر گئے۔

نوشکی کلی مینگل کے رہائشی عبدالمجید مینگل نے کل چھ شادیاں کی تھیں، انکی دو بیویاں ان کے زندگی میں وفات پاگئی تھیں، 75 سالہ عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ جن میں سے 12 بچے خوراک کی قلت کے باعث وفات پاگئے۔

2018 کے مردم شماری میں نوشکی کے عبدالمجید مینگل میڈیا کی زینت بنے اور بلوچستان کے سطح پر بڑے خاندان کےسربراہ ہونے کے لحاظ سے انکی پہچان بن گئی۔

عبدالمجید مینگل گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، مرحوم کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔