نوشکی: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک

675

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آغا ولی نامی شخص کو اس کے دکان میں ہلاک کردیا۔حملے کے بعد مذکورہ افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس و دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ مذکورہ شخص کی لاش کو قانونی کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے بعد شہر مختلف داخلی راستوں پر ناکہ بندی کو وسعت دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کیتلاش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح جھتے سے تھا۔ خیال رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کےمطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے مسلح گروہ تشکیل دے چکے ہیں جنہیں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہےجبکہ انہیں بلوچ آزادی پسندوں کے کیخلاف آزادانہ طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں مذکورہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔