نوشکی اور خضدار میں دو افراد قتل

416

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خضدار میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد نالے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مہیم ولد محمد اشرف جمالدینی کو قتل کردیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم واقعے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب خضدار کے تحصیل وڈھ سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جوئے نورا میں معمر شخص کی لاش پڑی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت محمد افضل ولد زرک سکنہ وڈھ کے نام سے ہوئی۔