نوجوان حقوق کے حصول کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ مولوی ہدایت الرحمان

420

حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہم گزشتہ چھتیس دن سے عوامی اجتماعی جائز مسائل کے حل کیلئے دھرنے پر ہزاروں مظلوم لوگوں کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں لیکن کسی حکومتی یا انتظامیہ کے کسی فرد، نمائندے کو توفیق نہیں ہوئی کہ آئے ہم سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل بے حسی غفلت و کوتاہی کی علامت بنی ہوئی ہے، دھرنا مظاہرین کی بات ماننے، جائز اجتماعی قومی مسائل حل کرنے ہوں گے گوادر کے عوام، نوجوان خواتین و بزرگ ہم سب ایک اور متحد ہیں کوئی طاقت ہمیں منتشر کر سکتے ہیں نہ ہی ہمیں نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

“حکومت بھول جائیں کہ ہم مطالبات منوائے بغیر چلے جائیں گے ہم جائز طریقے سے دھرنے پر ہیں دھرنے کو ناکام بنانے یا دھرنے کے خلاف طاقت استعمال کرنے والے ناکام ہوں گے۔”

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادردھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائز قانونی اورعوامی اجتماعی مسائل کے حوالے سے ہیں ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے جولوگ ہم سے مذاکرات کرکے وعدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہی غیر قانونی کام کررہے ہیں ہم عوامی حقوق کے حصول کیلئے دھرنا جاری رکھیں گے دھرنے کے خلاف طاقت یاسازش اور پروپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا حکومتی بااختیار طبقات سے مذاکرات وحقوق مانگ رہے ہیں گوادر وبلوچستان کے عوام کیلئے جینامشکل بنادیاہے۔ کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو، شناختی کارڈ دکھاؤ، لاشیں، لاپتہ افراد، چیک پوسٹوں پر تذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے ہم نے کشتیاں جلالی ہیں واپسی کے راستے ہم نے بند کردیے حقوق کے حصول کیلئے چالیس دنوں سے دھرنا جاری ہے حکومت مذاکرات مسائل کے حل کے بجائے انٹرنیٹ، میڈیا کوریج بند کرکے مسائل و مشکلات پیداکررہی ہے۔ ملک و ملت دشمنوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ ہم مظلوموں پر ظالم ڈھائے جارہے ہیں انشاء اللہ حقوق کے حصول کیلئے ہم حکومتی رکاوٹوں کو تھوڑ یں گے اور حقوق حاصل کریں گے قومی میڈیاسے دھرنا کو غائم کرنے،بلیک آؤٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔نوجوان حقوق کے حصول کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔