پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے بلوچستان میں داخلے پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
انہوں نے درخواست میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ریاست کو فریق بناتے ہوئے 27 اکتوبر 2022 کا بلوچستان حکومت کا حکم نامہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ بلوچستان حکومت کے حکم کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ہے ، بلوچستان داخلے کیلئے بذریعہ سڑک یا ہوائی جہاز داخلے کی اجازت دی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیلئے کوئٹہ داخلے سے نہ روکا جائے۔
خیال رہے کہ منظور پشتین کے علاوہ محسن داوڈ پر بھی وقتاً فوقتاً بلوچستان آنے پر پابندی کا سامنا ہے۔