مشکے میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

412

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وادی مشکے گجر میں پاکستانی فوج کےکیمپ پر حملہ کر کے متعدد اہلکار ہلاک کیے۔

 

انہوں نے کہا کہ بارہ دسمبر بروز پیر سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے کے مین بازار گجر میں قائم پاکستانی فوج کےکیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کیمپ کے حفاظتی مورچے پر متعدد گولے داغے جس سے وہ منہدم  ہوگیا۔ حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے اور فوج کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ فوجی کیمپ وادی مشکے گجر کالج کی عمارت پر دو ہزار سترہ میں پاکستانی فوج نے قبضہ کر کے قائمکیا۔ اسی طرح مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی فوج تعلیمی اداروں   کے عمارتوں پر قبضہ کر کے اپنے فوجیمقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں  گے۔