مستونگ: فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد قتل

351

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ گذشتہروز پشین بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میںایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا ہے جبکہ مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے تفصیلات فراہمنہیں کی ہے۔

جبکہ ضلع پشین میں گذشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزید 2 زخمیوں کے انتقال کرنے کے بعد اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

لیویز ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد گذشتہ روز ہی انتقال کر گئے تھے۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ لیویز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔