قلات پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

262
فائل فوٹو: سبی پولیس تھانہ دھماکہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس تھانے پر بم حملہ گذشتہ رات قلات شہر میں ہوا۔ حکام کے مطابق نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئےجو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے گذشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے دس اضلاع میں 13 کے قریب دھماکے رپورٹ ہوئیں۔ مذکورہ دھماکوں میں فورسزکو نشانہ بنایا گیا۔

پے در پے حملوں کے واقعات بلوچ لبریشن آرمی کے سابق سربراہ جنرل اسلم بلوچ کے چوتھی برسی کے موقع پر دیکھنے میں آئے تھیںجبکہ

مذکورہ حملوں میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔