قلات و پنجگور: طالبعلم سمیت تین افراد جبری لاپتہ

463

بلوچستان کے ضلع قلات اور پنجگور سے پاکستانی فورسز نے طالبعلم سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا

اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 30 نومبر کو قلات کے علاقے منگچر سے عبدالرشید ولد میر احمد کو اسکے دکانسے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے بازار میں ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اس کے دکان سےحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نوجوان کے جبری گمشدگی سے متعلق ضلعی حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دریں اثناء ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے ایف ایس سی کے طالبعلم عبداللہ کو ان کے چچا محبوببلوچ کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں مزید ایک شخص کی پنجگور سے جبری گمشدگی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔

مذکورہ واقعات اس وقت سامنے آئیں جب سماجی رابطوں کی سائٹ پر 25 اکتوبر 2022 کو جبری طور پر لاپتہ طالب علم سعود نازکے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی تھی۔