قلات و تربت میں بم دھماکے

401
فائل فوٹو: سبی پولیس تھانہ دھماکہ

بلوچستان کے ضلع قلات اور تربت میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات قلات کے تصیل منگچر میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اورفرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو  تقریبآ 7:45 بجے منگچر ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر موقع سے فرارہوئے، دستی بم کیمپ کے گیٹ پر گرکر پھٹ گیا۔

اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر منگچر  محمدحنیف نورزئی اور ایس ایچ او لیویز تھانہ علی اصغر نیچاری لیویز فورس نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں غلام نبی پمپ ناکہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس نے واقعے کیتصدیق کی تاہم انہوں نے نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔