شمالی وزیرستان: فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ

540

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں نو فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ یا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ابتک تین افراد کے ہلاکت و متعدد زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ لاش و زخموں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ وقتوں سے مذکورہ علاقے و گرد نواح میں فورسز پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد حملوں میں مزید شدت آئی ہے۔