شمالی وزیرستان: خودکش دھماکا،ایک فوجی اہلکار ہلاک

303

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گذشتہ روز ایک خودکش دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر پاکستان فوج کے اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک حوالدار محمد امیر کی عمر 30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔