سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل

439

عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی، اسلم رئیسانی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہوگئے۔ کہتے ہیں کہ عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دعا ہے اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔

کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کیلئے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی، کوشش کریں گے عوام کے مسائل کم سے کم کردیں، مسائل صرف عوام کے نہیں سیاسی لوگوں کے بھی ہوتے ہیں۔

اس موقع پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلم رئیسانی کی شمولیت پوری پارٹی کیلئے خوشی کے لمحات ہیں، دعا ہے اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے مگر وسائل کی کمی ہے، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔