ریکوڈک معاہدے پر بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

425

حکومت نے غلط بیانی کرتے ہوئے ریکوڈک فروخت کردیا اسمبلی میں اراکین کے درمیان شدید بحث میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی گئی-

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم این اے اختر حسین لانگو نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت نے غلط بیانی کی حکومت نے ریکوڈک فروخت کردی ہے حکومتی ارکان نے ان کیمرہ سیشن میں ہم سے جھوٹ بولا جو ہمیں بتایا گیا معاہدے کا فیصلہ اسکے بلکل برعکس ہے-

دوران اجلاس حکومت حمایتی و مخالف ارکان میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کئے گئے اس موقع پر حکومتی رکن طور اتمانخیل نے کہا کہ ریکوڈک کے فیصلے میں اپوزیشن پھنس گئی۔

اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ اگر حکومت قرار منظور کرتی ہے تو ہم واک آؤٹ کرینگے جس کے بعد حکومت نے ریکوڈک سے متعلق آئینی قرار داد منظور کرلی۔