بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کولواہ میں پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم کے اہلکاروں اور تربت میں چیکپوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ 14 دسمبر بارہ بجے کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں سرمچاروں نےپاکستانی فوج کے گشتی ٹیم کی دو موٹر سائیکلوں جن پر چار اہلکار سوار تھے اور چھ پیدل فوجی اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سےنشانہ بنایا۔ اس حملے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی روز شام چھ بجکر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنیما چوک پر قبرستانکے قریب قائم آرمی کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر جا گرا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہوا ہے۔
حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔