دشت: سیاہجی میں پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری

636

گوادر اور کیچ کے درمیانی پہاڑی علاقے دشت سیاھجی میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے جس میں پیدل دستوں کو فضائیکمک حاصل ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ صبح گوادر سے فورسز کا بڑا قافلہ مذکورہ علاقے میں پہنچا جہاں فورسز نے علاقے کو گھیرےمیں لیکر آپریشن کا آغاز کیا جبکہ آج صبح گوادر سے چھ گن شپ ہیلی کاپٹر سیاھجی کی جانب جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا مذکورہ علاقوں گذشتہ دو دنوں سے جاسوس طیاروں کو بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے گذشتہ دنوں بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے کنڈاسول میں پاکستان آرمی کےقافلے پر حملہ کیا تھا مذکورہ حملے میں بلوچ جنجگوؤں نے فوجی اہلکاروں کے اسلحہ اور دیگر ساز و سامان بھی اپنے قبضے میںلیے تھے۔

حکام نے فوجی آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔