خضدار سلنڈر دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

283

سلنڈر پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ سٹی کلی حاجی پیر محمد مینگل میں محبوب علی مینگل نامی شخص کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی حالت ہوگئے-

زخمی ہونے والوں میں شیہک ولد اشرف، سدویس و محبوب علی، غضنفر عالم، محبوب علی اور مسمات(ر) زوجہ حافظ اصغر اور مسمات (ح) زوجہ انور شامل ہیں-

وڈھ واقعے میں زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کرنے کے بعد مزیدطبی امداد کے لئے خضدار ریفر کردیا گیا ہے-