خضدار بم دھماکوں کی ذمہ داری بی این اے نے قبول کرلی

806

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این اے کے سرمچاروں نے 19 دسمبر بروز سوموارکو خضدار شہر کے مرکزی شاہراہ عمر فاروق چوک پر ڈیتھ اسکواڈ کے بدنام زمانہ سرغنہ شکیل درانی کے کارندوں پر یکے بعد دیگر  دو ریموٹ کنٹرول بم حملے کیے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شکیل درانی کے ٹھکانے پرجارہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں کارندے زخمی ہوئے، دریں اثنا حملے کی زد میں آکر چند بلوچ شہری بھی زخمی ہوگئےجس پر تنظیم افسوس کا اظہار کرتی ہے تاہم ہم واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ بلوچ راہ گیروں کو بچانے کیلئے حکمتعملی کے تحت کیا گیا تھا مگر پہلے دھماکے کے بعد چند شہری حملے کے مقام پر جمع ہوگئے جنہیں دوسرے دھماکے کے وقت نقصانپہنچا۔ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ بلوچ عوام کو خبردار کرچکے ہیں کہ پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کاروں پر جب کہیں بھی کوئی حملہہو تو وہ وہاں سے دوری اختیار کریں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شکیل درانی پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا ایک اہم مہرہ ہے جو عرصہ دراز سے باپ پارٹی کے نام نہادسیاسی لبادے میں خود کو چھپا کر اپنے کرائے کے کارندوں کے ہمراہ بلوچ نسل کشی کے تمام پہلوؤں میں کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسطرح کی کارروائیاں قابض کی بلوچستان سے مکمل انخلا اور آزاد بلوچستان کے حصول تک تیزی کے ساتھجاری رہیں گی.