خضدار: آٹھویں جماعت کا طالب فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

681

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے چاندنی چوک سے پاکستانی فورسز نے آٹھویں جماعت کے طالب علم ریحان ولد محمد جان سکنہ کٹھان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔جبری لاپتہ نوجوان کا تعلق لاپتہ رشید اور آصف بلوچ کے خاندان سے ہیں۔

لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کزن ریحان بلوچ جو جماعت ہشتم کے طالب علم ہیں جنہیں آج شام چاندنی چوک (خضدار)، جہاں پر وہ سیکنڈ ٹائم حجام کی دکان پر کام کرتا ہے۔ بھری بازار میں عوام کے سامنے ایف سی کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں بٹھا کر جبراً نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے سائرہ اپنے بھائیوں کی بازیابی کے لئے پچھلے چار سالوں سے سراپا احتجاج ہیں، گذشتہ ماہ سائرہ کے دیگر دو کزن کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر بعد ازاں سی ٹی ڈی کے ذریعے سامنے لایا گیا تھا اور اب مزید ایک کزن کو لاپتہ کیا گیا ہے۔