خاران شہر میں سول ہسپتال کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے گھر کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے-
انتظامیہ کے مطابق رات گئے پولیس کو زاہد نوشیروانی نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکنے کی اطلاع ملی جو گھر کی چادر دیواری میں گرا تاہم دستی بم پھٹ نا سکا، جسے ناکارہ بنانے کیلئے خضدار سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے-
واقعے کے بعد گھر کو خالی کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے-