خاران میں دستی بم حملہ

373

خاران شہر میں نامعلوم افراد رہائشگاہ کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے چیف چوک کے قریب شہریار نوشیروانی نامی شخص کے رہائشگاہ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ پولیس و ضلعی انتظامیہ کا جائے وقوعہ کا گھیراؤ، بم حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے-

یاد رہے گذشتہ روز خاران شہر میں سول ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد زاہد نوشیروانی نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے تاہم اس حملے میں دستی بم پھٹ نا سکا تھا جسے بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے قبضے میں لیکر ناکارہ بنا دیا تھا-

خاران و گردنواح میں اس نوعیت کے حملے مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔