حق دو تحریک نے گوادر پورٹ جانیوالے تمام راستے بند کردیے

521

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا آج 57 ویں روز بھی جاری۔

آج دھرنا مقام شہید لالہ حمید چوک سے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور حسین واڈیلہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ دھرنے کو دیمی زر ایکسپریس وے منتقل کیا گیا ۔

دیمی زر منتقلی کی وجہ سے پورٹ جانے والا ٹریفک متاثر ہوگئی جبکہ فورسز اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع منتظمین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کیلئے ایکسپریس وے پر دھرنا جاری رہے گا۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک عوامی مسائل پر مطالبات گزشتہ 57 دنوں سے جاری دھرنے پر ہیں لیکن خوابِ غفلت اور نشہ کی حالت میں سوئے ہوئے نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر جاری دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا گوادر پورٹ کے آپریشنل نظام کو بند کرکے چائینیز سمیت کسی کو بھی کہیں گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہمارے مطالبات عوامی مسائل پر ہیں۔ دھرنا کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔