حزب اسلامی کے رہنماء گلبدین حکمت یار جان لیوا حملے میں محفوظ

496

افغانستان کی حزب اسلامی کے رہنماء گلبدین حکمت یار ایک مہلک حملے سے محفوظ رہیں۔

حزب اسلامی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو مسلح افراد نے حزب اسلامی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا اور دونوں حملہ آور مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اسلامی کے رہنماء گلبدین حکمت یار سمیت پارٹی کا کوئی عہدیدار زخمی نہیں ہوا، اس حملے میں حکمت یار کے صرف دو محافظ زخمی ہوئے۔

حزب اسلامی کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور مسجد میں پہنچ کر وہاں کار بم دھماکہ و مسلح حملہ کرنا چاہتے تھے، جہاں گلبدین حکمت یار ہر جمعہ کو نماز جمعہ کی امامت کرتے ہیں، لیکن حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مارے گئے۔

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات نہیں کی۔ انہوں بتایا کہ وہ اس بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔