حب: مارکیٹ میں آگ نے دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

434

حب کے علاقے بھوانی کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس نے قریبی دکانوں اور کئی گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حب کے علاقے بھوانی کے قریب ایک مارکیٹ میں قائم منی پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی، اس دوران 2 گاڑیاں اور ایک رکشہ جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 3 دکانوں اور ایک ٹرک میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔