جیونی: سمندر کنارے تیل ڈپوز میں آگ لگ گئی، کشتیاں خاکستر

898

بدھ کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گودار کے تحصیل جیونی کے علاقے کنٹانی ھور کے مقام پر قائم ڈیزل اور پٹرول کی متعدد ڈپو میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث متعدد ڈپو تباہ ہوگئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے سمندر کنارے موجود متعدد کشتیاں بھی جل کر کوئلہ بن گئی۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطالق ابتک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ابتدائی طورپر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کنٹانی ھور ایران سرحد سے متصل تیل کی خرید فروخت کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل بلوچستان سمیت پاکستان سپلائی کیا جاتا ہے۔