جامعہ بلوچستان تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف اساتذہ و ملازمین کا احتجاج

279

جمعرات کے روز جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین تنخواہوں کے عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کےاساتذہ و ملازمین اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ جامعہ بلوچستان کے باہر تنخواہوں کی عدم فراہمی پر مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ جامعہ بلوچستان شدید مالی بحران کے زد میں شدید مالی بحران نے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج پر مجبورکردیا۔

اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں تمام کام رک گئے ہیں۔صوبائی حکومت پہلے سے ہی مالی بحران کی زد میں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی تنخوائیں تک نہیں، ان حالات کے پیش نظر اساتذہ اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے مسائل لا جلد ادراک کیا جائے۔