تربت: پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے لیا

364

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آج تربت میں ہونے والے دھماکے کے بعد فورسز نے دوران ناکہ بازار میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان کو حراست میں لے لیا۔تاہم حراست بعد لاپتہ افراد کی شناحت نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ آج تربت کے سنیما چوک کے قریب ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر بم حملے کے بعد فورسز نے دکانوں کو بند کرکے شاہراؤں کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔