تربت: مظاہرے کی پاداش میں حق دو تحریک کے کئی رہنما گرفتار

239

جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پریس کلب کی سامنے حق دو تحریک کیچ کیجانب سے گوادر میں رہنماؤں کی گرفتاری اور دھرنے پر کریک ڈوان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے مظاہرین جن میں خواتین شامل تھے، حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں ریاستی طاقت اور جبر سے دھرنے کو منتشر کرکے کئی کارکنان کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پرامن جمہوری احتجاج کے راستہ بند کیے جاتے ہیں تو لوگ پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں۔

بعد از احتجاج پولیس نے بلوچ دانشور مرحوم مولانا عبدالحق بلوچ کے فرزند صبغت اللہ شاہ، وسیم سفر اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گیے۔

تربت پولیس کے مطابق وسیم سفرکو مقدمہ فرد نمبر 227/022 بجرم زیر دفعہ 148 149 147 447 500 504 427 353 186 میں مفرور ملزم وسیم سفر ولد سفر سکنہ زعمران حال بگ میری کو گرفتار کرکے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔