تربت: فورسز پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

830
File Photo

گذشتہ رات بلوچستان کے شہر تربت، گوکدان میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں چار اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تربت کے علاقے گوکدان میں پاکستانی پیرا ملٹری فورس (ایف سی) کے 106 ڈبلیو، کیو آر ایف کے ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے میں چار ایف سی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

قافلے پر ہونے والے حملے میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت صوبیدار اظہر، لانس نائیک ابراہیم، لانس نائیک ساجد، اور سپاہی ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ تربت کے علاقے کوگدان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے حملہ کیا تھا، علاقائی ذرائع نے واقعہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت علاقہ گولیوں اور دھماکوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔