تربت، قلات اور کولواہ میں فورسز پر حملے

1001
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ اور قلات میں پاکستانی فورسز کو چار مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنیما چوک کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق بم دھماکے و فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دریں اثناء قلات شہر میں ایف سی میس کے رہائشی کوارٹرز کے داخلی دروازے پر تعینات فورسز اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے دستیبم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کردیا۔

قبل ازیں کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگاور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

کولواہ ہی کے علاقے نگور میں کڈ ہوٹل کے مقام پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ حملوں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کی ذمہ داری ابھی تک کسی نےقبل کی ہے۔