بی ایس او پچار کا کونسل سیشن بنام شہید تابش وسیم ، بیاد شہدإ بلوچستان مارچ میں منعقد ہوگا

306

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا 8واں مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ بمقام مرکزی سیکٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظمی امور سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہیں ۔

اجلاس میں مرکزی کونسل سیشن بمقام شال کوٹ بنام شہید تابش وسیم بلوچ بیاد شہدإ بلوچستان مارچ کے مہینے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس سے مرکزی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور بلوچ قوم کے لیے انتہائی چیلنجنگ ہیں بیک وقت ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے غیر سیاسی پیراشوٹ حکومت اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لیے آئین کو مسخ کرکے ریکوڈک جیسے میگا پروجیکٹ کو وفاق کے حوالے کیا جارہا ہے ۔تعلیمی ادارے کرپشن گاہ بن چکے ہیں امن امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہیں ۔

مقریرین نے اجلاس میں شہید وسیم تابش بلوچ کی بے دردانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم تابش بلوچ ایک شاعر اور پرامن جدوجہد کے قائل طلبا رہنما تھے ایک نہتے شاعر کو یوں بے دردی سے شہید کرنا انتہائی گہناؤنا فعل ہیں رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ شہید وسیم تابش بلوچ کے قتل کی تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لاکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اجلاس سے رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کی معاشی بدحالی معیاری تعلیم کا فقدان ادارے میں میرٹ کی پامالی کا ذمہ دار موجودہ وائس چانسلر اور اس کا ٹولہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی موجودہ وائس چانسلر اوراسکے ٹولہ کی من مانی و کرپشن کی وجہ سے انتہائی بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔

رہنماوں مطا لبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ موجودہ وائس چانسلر کو ہٹا کر ادارے کو مزید تباہ حالی سے بچایا جائے۔

بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں یونیورسٹی آف تربت انتظامیہ کے غیر قانونی ایکٹنگ چارجز و غیر قانونی تعیناتیایوں اور بی ایس او پجار کے کارکنان کو شو کاز نوٹسس و جالی ڈسپلنری کمیٹی کے خلاف قرارداد منظور کیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف تحریک کو پاکستان بھر میں وسط دینے کا فیصلہ کیا گیا اور بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیا جائے گا۔

اجلاس میں تنظم کو فعال کرنے مرکزی کونسل سیشن کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔