بھاگ میں ٹھیکیدار کے گھر پر دستی بم حملہ

301

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ شہر محلہ غریب آباد میں واقع ٹھیکیدار کریم بخش پیوڑ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

بولان پولیس کے مطابق دستی بم دھماکے کے باعث گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، گھر میں موجودافراد محفوظ ہیں۔

بولان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔