بولان: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

593
file photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈس کے علاقے میں فورسز کی راشن لیجانے والی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کی زد میں آئی، دھماکے کےبعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو جانی و مالینقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں انڈس سمیت بولان کے دیگر علاقوں میں بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔