بلیدہ اور تربت میں دھماکے، ایک شخص زخمی

479

بلوچستان کے علاقے کیچ میں ہونے والے دھماکوں میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک بم دھماکے میں فیصل آباد کا رہائشی آصف ولد نورحسین نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے متعلق تحقیقات کررہے ہیں تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء تربت شہر سے اطلاعات ہیں کہ فٹبال چوک غلام نبی پمپ کے قریب ایک گیراج میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔