بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے افراد کو پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ اور نوشکی سے حراست میں لیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نادل اور فیض اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان میں سے نادل کو کیچ سے اور فیض اللہ کو نوشکی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا نادل بالگتر کا رہائشی ہے اس وقت بلیدئی ٹریڈنگ کمپنی میں برسر روزگار تھا اور تربت میں رہائش پذیر تھا کہ فورسز نے کل رات چھاپہ مارکر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
دوسری جانب نوشکی سے اطلاعات ہیں خاران سے نوشکی آتے ہوئے جنگل کے مقام پر فورسز نے ویگن کو روک کر گاڑی کے ڈرائیور فیض اللہ کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔