بلوچستان: فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری، نوشکی میں فورسز پر حملہ

632

بلوچستان میں دھماکوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پیر کے روز ضلع نوشکی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کلی قاضی آباد نزد چاغی فلور مل کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔

تاہم ابتک عسکری حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر میں فورسز پر ہونے والے حملوں میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں میں تیزی بلوچ لبریشن آرمی کے سابق سربراہ جنرل اسلم بلوچ و ساتھیوں کے برسی کے موقع پر دیکھنے میں آرہی ہے۔ گذشتہ روز ہی کے دن 2018 میں بلوچ رہنماء جنرل اسلم و انکے پانچ ساتھیوں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ جانبحق ہوئے تھے۔